اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) نئی تشکیل شدہ قومی مشاورتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور اسے معیشت میں بہتری اور بالخصوص اگلے بجٹ کے تناظر میں ممکنہ اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے امید …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نئی تشکیل شدہ قومی مشاورتی کونسل کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) نئی تشکیل شدہ قومی مشاورتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے اور اسے معیشت میں بہتری اور بالخصوص اگلے بجٹ کے تناظر میں ممکنہ اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقتصادی مشاورتی کونسل ملک کی معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختصر دستیاب وقت میں مثبت تجاویز سامنے لائے گی۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس کو موجودہ معاشی صورتحال کے بار ے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رواں مالی سال کیلئے 6 فیصد کی شرح نمو کا ہدف انشاءاللہ حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بلند شرح نمو کی طرف جا رہی ہے، افراط زر کی شرح نیچے آ گئی ہے، شرح سود کئی عشروں میں کم ترین سطح پر ہے، نجی شعبے کو تاریخ میں زیادہ قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے، مالیاتی خسارہ بھی کم ہو گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی اور سماجی تحفظ کیلئے خرچ ہونے والی رقوم میں اضافہ ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ترقی کی حامل پالیسیوں کی وجہ سے معیشت وسعت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے 2018ءمیں دس ہزار میگا واٹ بجلی اور 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے اضافے کے بارے میں بھی بتایا۔








