وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دےدی ،وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلیٰ نے ”پاکستان واٹر چارٹر“ پر دستخط بھی کئے اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دےدی ہے جبکہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس
کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دےدی ،وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلیٰ نے ”پاکستان واٹر چارٹر“ پر دستخط بھی کئے

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دےدی ہے جبکہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح کے ادارہ ”قومی واٹر کونسل“ کے ذریعے پالیسی پر عملدرآمد اور نگرانی کی جائے گی، وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلیٰ نے ”پاکستان واٹر چارٹر“ پر دستخط بھی کئے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا 37 واں اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزراءاور سینئر حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے مشترکہ مفادات کونسل کو قومی آبی پالیسی مسودہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام بڑے فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے اور ایک قومی سطح کا مشاورتی سیمینار بھی اتفاق رائے وضع کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 36 ویں اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کو پالیسی میں شامل کیا گیا۔