اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ 19 اشیائے ضروریہ کے لئے رمضان ریلیف پیکیج 2018ءکی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جن اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ 19 اشیائے ضروریہ کے لئے رمضان ریلیف پیکیج 2018ءکی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جن اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی ان میں آٹا، چینی، خوردنی تیل و گھی، دالوں، بیسن، کھجوروں، چاول، سکواشز، دودھ اور چائے شامل ہیں۔ حکومت اس پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان پیکیج کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیاءمارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جانی چاہئیں۔ ای سی سی نے 660 کلو واٹ ایچ وی ڈی سی مٹیاری ۔ لاہور ٹرانسمیشن لائن کی فنانشل کلوزنگ تاریخ میں پرفارمنس گارنٹی کی رقم دگنا کئے بغیر سات ماہ یعنی یکم دسمبر 2018ءتک توسیع کی بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ تھر اور کراچی کے قریب کوئلہ سے چلنے والے بجلی کے آئندہ منصوبوں اور کراچی میں 1100 میگاواٹ کے ٹو پراجیکٹ کی الائنمنٹ کے لئے کیا گیا ہے۔








