وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے چودھویں قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات ساٹھ دنوں بعد ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، نگران وزیراعظم کے حوالے سے قائد حزب اختلاف ابھی نام دےدیں تو میں ابھی فیصلہ کر دوں گا، آئندہ عام انتخابات شفاف ہونگے۔ جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قومی تاریخ کی چودھویں قومی اسمبلی کے اعزاز …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات ساٹھ دنوں بعد ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، نگران وزیراعظم کے حوالے سے قائد حزب اختلاف ابھی نام دےدیں تو میں ابھی فیصلہ کر دوں گا، آئندہ عام انتخابات شفاف ہونگے۔ جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قومی تاریخ کی چودھویں قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 60 دنوں بعد ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں۔ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ مجھے ابھی نام دیدیں تو میں فیصلہ کرنے میں با اختیار ہوں، میں ابھی فیصلہ کر دوں گا۔ نگران وزیراعظم کی شخصیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ جج، ریٹائر بیوروکریٹ یا کوئی بزنس مین بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات شفاف ہوں گے، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید خبریں