اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو بالترتیب 15 لاکھ اور 5 لاکھ ٹن گندم بشمول گندم کی مصنوعات کی برآمد اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے تعمیراتی مواد پر درآمدی ٹیکس و ڈیوٹیوں کی کے استثنیٰ کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو بالترتیب 15 لاکھ اور 5 لاکھ ٹن گندم بشمول گندم کی مصنوعات کی برآمد اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے تعمیراتی مواد پر درآمدی ٹیکس و ڈیوٹیوں کی کے استثنیٰ کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے تعمیراتی مواد پر درآمدی ٹیکس و ڈیوٹیوں کی کے استثنیٰ کی تجویز کی منظوری دیدی۔یہ استثنیٰ پشاور سے کراچی تک موٹرویز کے سکھر ملتان سیکشن کی تعمیر پر لاگو ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالیاتی شمولیت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے نفاذ سے متعلق سٹیٹ بینک آف پاکستان کو فنڈز جاری کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی ری لینڈنگ پالیسی سے استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو بالترتیب 1.5 اور 0.5 ملین ٹن گندم بشمول گندم کی مصنوعات کی برآمد کی تجویز کی بھی منظوری دی۔








