وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قزاخستان کے نئے سفیر بارلی بے سادیقوف سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے نئے سفیر بارلی بے سادیقوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قزاخستان کے نئے سفیر بارلی بے سادیقوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قزاخستان کے نئے سفیر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان موجودہ قریبی روابط کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے قزاخستان کی قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر نے قزاخستان کی قیادت کی طرف سے نیک تمنائیں وزیراعظم تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔