وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایوان میں آگئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم‘ پیپلز پارٹی اور دیگر پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ جب ایوان میں داخل ہوئے تو …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایوان میں آگئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم‘ پیپلز پارٹی اور دیگر پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ جب ایوان میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے انہوں نے وزیراعظم کی نشست پر جاکر ان سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

Leave a Reply