وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہے انہوں نے یہ بات بدھ کو نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہے انہوں نے یہ بات بدھ کو نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ میری ٹائم شعبہ کی اہمیت ‘ اس کی وسیع تر اقتصادی صلاحیت اور اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کی ترقی میری ٹائم شعبہ کی ترقی پر منحصر ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ امر نہایت اطمینان بخش ہے کہ ہماری بحریہ مادر وطن کے سمندری مفادات کے تحفظ ‘ سمندری سرحدوںکی پاسبانی اور گوادر بندر گاہ اور سی پیک کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مکمل معاونت فراہم کرے گی اور اس کے لئے پرعزم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ آئندہ کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لئے متوازن اور موثر قوت کی حامل رہے۔ قبل ازیںانہیں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکورٹی چیلنجز ‘ میری ٹائم شعبہ کی ترقی اور اضافی شپ یارڈز کی ضرورت کے بارے میں بریفنگز دی گئیں۔

Leave a Reply