اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بالخصوص ریاضی اور سائنس کے میدان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے وسیع تر اقدامات کی ضرورت محسوس کرتی ہے اور اس مقصد کیلئے ہر تجویز کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو وزیراعظم آفس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بالخصوص ریاضی اور سائنس کے میدان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے وسیع تر اقدامات کی ضرورت محسوس کرتی ہے اور اس مقصد کیلئے ہر تجویز کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر نیلوفر ہلائی، مشرف زیدی، ڈاکٹر منظور سومرو، محترمہ ہما ضیائ، نمرا طارق، سلمان نوید خان، محترمہ لالہ رخ، عبدالرﺅف، پرتاب شیوانی، جنید دھارم، ڈاکٹر فیصل خان اور محترمہ ندا بخاری شامل تھیں۔ وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو طالب علموں میں سائنس اور ریاضیاتی علوم میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کلیدی ہیں۔ وفد نے وزیراعظم کو ملک بھر میں سائنس اور ریاضی کے شعبہ جات میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔









