وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چین میں منعقدہ باﺅفورم کے موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئتریش سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی دانستہ اوربلااشتعال خلاف ورزیوں کو نہ روکا گیا توکشیدگی اورمحاذآرائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتاہے۔ وزیراعظم نے یہ بات چین میں منعقدہ باﺅفورم کے موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئتریش سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی دانستہ اوربلااشتعال خلاف ورزیوں کو نہ روکا گیا توکشیدگی اورمحاذآرائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتاہے۔ وزیراعظم نے یہ بات چین میں منعقدہ باﺅفورم کے موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئتریش سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائرکی خلاف ورزیوں سے تناﺅ میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے معصوم شہریوں کی شہادت کے واقعات رونماءہورہے ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال اوربھارتی قابض افواج کی جانب سے معصوم اورنہتے کشمیریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کااظہارکیا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے چھرے داربندوقوں کے استعمال پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکامنصفانہ اورپرامن حل چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورظلم وستم کواجاگرکرنے میں اپنا کرداراداکرناچاہئیے۔