کو ئٹہ۔19اگست (اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی ادارے کی کسی ادارے سے محاذ آرائی نہیں ہے، ہمارا کام حکومت اور عوام کی خدمت کرنا ہے، بلوچستان میں نواز شریف کے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا،، حکومت نے صوبوں کا ترقیاتی فنڈ 1200ارب روپے سے بڑھا کر 1900ارب روپے کر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
کو ئٹہ۔19اگست (اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی ادارے کی کسی ادارے سے محاذ آرائی نہیں ہے، ہمارا کام حکومت اور عوام کی خدمت کرنا ہے، بلوچستان میں نواز شریف کے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا،، حکومت نے صوبوں کا ترقیاتی فنڈ 1200ارب روپے سے بڑھا کر 1900ارب روپے کر دیا،،صوبے میں موجودہ حالات ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہےں ،کسی صوبے کے ساتھ کسی ناانصافی اور تعصب کی قطعی گنجائش نہیں۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع کو گیس کی فراہمی کے لیے محمدنواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت جاری اسکیمیں رواں سال مکمل کرلی جائیں گی جن پر 15ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا منصوبہ تین فیز میں مکمل کیا جائے گا،اس منصوبے پر بھی رواں سال کام شروع ہوجائے گا،ان منصوبوںکی تکمیل سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور سبسڈی دیگر بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی نئی تشکیل دی جانےو الی وزارت واٹر اینڈ ریسورس کے تحت ڈیمز کی تعمیر کرکے آبی اسٹوریج کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا کچھی کینال ایک عرصہ سے التواءکا شکار تھی جسکو موجودہ حکومت نے پایا تکمیل تک پہنچایا جس سے 70ہزار ایکٹر اراضی زیر آب ہوگی،کچھی کینال کا دوسرا فیز بھی مکمل کیا جائے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ ہفتہ کوگورنر ہاﺅس میں اجلاس کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیکر اہم فیصلے کئے گئے ہیںجبکہ سوشل سیکٹر میں دیگر منصوبوں سمیت دو اہم نوعیت کے منصوبوں وزیراعظم صحت کارڈ اور بی آئی ایس پی کادائرہ کار پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صحت کارڈ کا افتتاح بلوچستان میں محمدنواز شریف نے چھ اضلاع سے کیا تھا جسکو اب تمام اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے جبکہ بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن جلد کوئٹہ کا دورہ کرکے پروگرام کا دائرہ کار پورے صوبے کے غریب عوام تک وسیع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ وزراء،اور اراکین اسمبلی سے مشاورت کریں گی جس کے بعد پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام غریب افراد تک پھیلایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صوبے کے اندر عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے اور یہی مسلم لیگ اور محمدنواز شریف کا عزم ہے بلوچستان جلد ہی ملک کا امیر صوبہ بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے باقی جنہوں نے ریفرنس دائر کرنا ہے وہ کرتے رہیں ،ہر شخص کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔








