باﺅ (چین) ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر وسیع تر روابط باہمی تعلقات کے استحکام کی کلید ہیں، پاکستان ہانگ کانگ کو سب سے بڑا اور اہم آزادانہ تجارتی علاقہ تصور کرتا ہے ، ہانگ کانگ کے کاروباری افراد پاکستان میں مالیاتی خدمات ، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر شاندار منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
باﺅ (چین) ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر وسیع تر روابط باہمی تعلقات کے استحکام کی کلید ہیں، پاکستان ہانگ کانگ کو سب سے بڑا اور اہم آزادانہ تجارتی علاقہ تصور کرتا ہے ، ہانگ کانگ کے کاروباری افراد پاکستان میں مالیاتی خدمات ، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر شاندار منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے باﺅ فورم کے موقع پر منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے کیری لام کو کامیاب انتخابی عمل کے ذریعے چیف ایگزیکٹو کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جو ” ایک ملک، دو نظام ” کے منفرد ماڈل کی افادیت کا غماز ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہانگ کانگ 25 ہزار پاکستانی نژاد شہریوں کا گھر ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی برداشت اور بین العقیدہ ہم آہنگی کی پالیسی کو سراہا جو اس کے تنوع کا طرہ امتیاز ہے۔ وزیر اعظم نے ہانگ کانگ سے سرمایہ کاروں کی پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہانگ کانگ کو ایک نمایاں اور سب سے بڑا آزاد تجارتی علاقہ تصور کرتا ہے اور یہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا شاندار رابطہ کار ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی حکومت کے اشتراک کار سے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی تقریبات اور کاروباری اجلاسوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔








