اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک باہمت مفکر، استاد اور اصول پسند دانشور سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی نے ہمیشہ علم، برداشت، …
وزیراعظم شہبازشریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک باہمت مفکر، استاد اور اصول پسند دانشور سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی نے ہمیشہ علم، برداشت، سنجیدگی اور منطق کو اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے اہم رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے، ان کا شمار نواز شریف اور پارٹی کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی علمی خدمات اور قومی بصیرت آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ رہے گی، وہ ایک مہربان، نرم مزاج اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نے ہر موقع پر مثبت سوچ اور علمی دیانت کی بنیاد پر رہنمائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موت میرے لئے، علمی دنیا اور معاشرے کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








