وزیراعظم شہبازشریف کا چین میں 300 پاکستانی گریجوایٹس کی زرعی تربیت مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین میں 300 پاکستانی گریجوایٹس کی زرعی تربیت مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہزار پاکستانی ایگری گریجوایٹس کو چین میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں جدید اور عملی تربیت فراہم کرنےکے سلسلے کی کڑی ہے، جس کا آغاز جون 2024میں ان کے دورہ چین کے دوران ہوا تھا۔ جمعہ کوسماجی رابطوں کی …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین میں 300 پاکستانی گریجوایٹس کی زرعی تربیت مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہزار پاکستانی ایگری گریجوایٹس کو چین میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں جدید اور عملی تربیت فراہم کرنےکے سلسلے کی کڑی ہے، جس کا آغاز جون 2024میں ان کے دورہ چین کے دوران ہوا تھا۔

جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کو یہ جان کر بےحد خوشی ہورہی ہے کہ 300پاکستانی گریجوایٹس نے چین کے صوبے شان ژی میں کم پانی کے استعمال سے آبپاشی ، بیجوں کی پیداوار، جانوروں کی افزائش نسل ،زرعی پیداوار بڑھانے اورفصل اٹھانے کے بعد ہونے والے نقصانات سے بچائو سمیت زراعت و لائیو سٹاک کے اہم شعبوں میں تربیت مکمل کرلی ہے۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں تعاون پرچینی قیادت، شان ژی کی حکومت اور وہاں کی 2 یونیورسٹیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جہاں پاکستانی گریجوایٹس کو تربیت دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے قومی غذائی تحفظ کی وزارت ، ہایئرایجوکیشن کمیشن اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے اس اقدام کوعملی جامہ پہنانے کےلئے محنت کی ۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ایک ہزار پاکستانیوں کوزراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں جدت کی عملی تربیت کےلئے چین بھجوانے کا فیصلہ ہوا تھا۔32