دوحہ ۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف (آج) منگل کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیراعظم ، وزیر اعظم پاکستان محمد …
وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کریں گے

مزید خبریں
دوحہ ۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف (آج) منگل کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیراعظم ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیں گے۔
وزیراعظم سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور اور قطر کے وزیر برائے بیرونی تجارت کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا ایک وفد بھی ملاقات کرے گا۔








