وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق

زیورخ۔22جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زیورخ کے ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 21 جون 2026 کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح مذاکرات میں شرکت کی۔