وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ عبدالقادر گیلانی نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔