وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

زیورخ ۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر مرغوب سلیم اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال …

زیورخ ۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر مرغوب سلیم اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے ۔

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری میں ہونے والی بزنس رائونڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی معاشی استحکام کے حوالے سے کی جا رہی اصلاحات اور پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام (آرڈر، آپرچونیٹی، آپٹیمائزیشن) پر بھی بات کریں گے۔