اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ انہوں نے …
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کےخلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔








