وزیراعظم شہباز شریف کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پنجاب گروپ و دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمیاں عامر محمود اور مرحومہ کےدیگر لواحقین سےدلی تعزیت کی ہےاور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پنجاب گروپ و دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمیاں عامر محمود اور مرحومہ کےدیگر لواحقین سےدلی تعزیت کی ہےاور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔