وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز اور مینجمنٹ، خاص طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز اور مینجمنٹ، خاص طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا،

وہ واقعی قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی جذبے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔