وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا یہ واشنگٹن کا پہلا دورہ ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرسمیت قانون سازوں اورسینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میںعلاقائی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم …

واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا یہ واشنگٹن کا پہلا دورہ ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرسمیت قانون سازوں اورسینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میںعلاقائی اوردو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم دورے کے دوران پرامن ہمسائیگی ، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ پربھی بات کریں گے۔وزیراعظم 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم افغانستان میں امن واستحکام کےلئے پاکستان کے عزم پربھی بات کریں گے، پاک امریکا کثیرالجہت تعاون اوردو طرفہ تعلقات پر بھی بات ہوگی۔ واشنگٹن میں پاکستانی تارکین وطن سے ملاقاتوں میں نیا پاکستان وژن پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کانگریس اراکین، کارپویٹ سربراہان اورمعروف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرںی گے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورے سے باہمی مفاد پرمبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات کو از سرنو استوار کرنے میں مدد دے گا۔

Leave a Reply