اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی دعوت پر 21 تا 23 جولائی 2019ءکو امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کا پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران …
وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی دعوت پر 21 تا 23 جولائی 2019ءکو امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ڈرمپ کی دعوت پر 21 تا 23 جولائی 2019ءکو امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کا پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ 22 جولائی 2019ءکو وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دوطرفہ امور اور خطے کے معاملات سمیت دیگر بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان امریکی کانگریس کے معروف اراکین، کاروباری رہنماﺅں اور دانشوروں سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن میں اپنی مختلف مصروفیات کے دوران وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کے اپنے وژن اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ خطے کی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم عمران خان افغانستان کے سیاسی حل کے سلسلے میں موثر مذاکرات کی ضرورت اور امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے موقف کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔








