وزیراعظم عمران خان جمعہ کو شام 5 بجے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ٹی وی پر ٹیلی تھون کریں گے

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا سے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے چندہ جمع کرنے کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان جمعہ کو شام 5 بجے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ٹی وی پر ٹیلی تھون کریں گے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا سے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے چندہ جمع کرنے کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان جمعہ کو شام 5 بجے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے سرکاری ٹی وی پر ٹیلی تھون کریں گے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالہ سے تفصیلات سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ڈال دی ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم (آج) جمعہ کی شام براہ راست ٹیلی تھون کریں گے، سرکاری ٹی وی سے اس ٹیلی تھون کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اپنے عطیات کورونا ریلیف فنڈ میں نیشنل بینک کے دیئے گئے اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں، اس فنڈ سے بندش کی زد میں آنے والے شہریوں کی دیکھ بھال ممکن ہو پائے گی۔