وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کی ملاقات

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر ِتوانائی نے انڈسٹریل پیکیج ، توانائی اور پٹرولیم سے متعلقہ امور پروزیراعظم کو بریف کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے حکومتی فیصلےکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کاروباری طبقے کی جانب سے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر ِتوانائی نے انڈسٹریل پیکیج ، توانائی اور پٹرولیم سے متعلقہ امور پروزیراعظم کو بریف کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے حکومتی فیصلےکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کاروباری طبقے کی جانب سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے حکومتی فیصلے کے خیرمقدم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انڈسٹری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے ضلع ہری پور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

مزید خبریں