واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لیپٹن نے اتوار کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے ڈائریکٹر جیہاد آزور اور فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر مجرد اور منیجنگ ڈائریکٹر کے چیف آف سٹاف الفرید کمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی …
وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لیپٹن کی ملاقات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لیپٹن نے اتوار کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے ڈائریکٹر جیہاد آزور اور فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر مجرد اور منیجنگ ڈائریکٹر کے چیف آف سٹاف الفرید کمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے وزیراعظم کی معاونت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حالیہ توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری پر آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد اقتصادی استحکام اور اقتصادی نمو کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے پائیدار اور طویل المدت گروتھ کیلئے میکرواکانومک اور ڈھانچہ جاتی چیلنجز کو حل کرنے کیلئے درکار تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت نے معاشر ے کے پسے ہوئے طبقات پر اصلاحاتی عمل کے ابتدائی منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے جس کیلئے حکومت نے سماجی شعبوں اور سماجی تحفظ کے اقدامات سمیت احساس پروگرام کیلئے مختص فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔ ڈیوڈ لیپٹن نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اتفاق شدہ مالیاتی ، مالی ، ایکسچینج ریٹ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا تاکہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں اصلاحاتی عملداری کے عمل کیلئے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔








