واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین پر مشتمل ”آل سٹار گروپ“ نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ گروپ میں انعام الحق خان، حشمت ملک، حسن احمد، دلاور سید، الریحان جلیل، سلمان اختر اور منصور خان شامل تھے۔ گروپ نے وزیراعظم سے اکیڈمک انسٹیٹیوشن، تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کے شعبے میں معیاری اداروں کی ترقی، آئی ٹی کے شعبہ …
وزیراعظم عمران خان سے آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین پر مشتمل ”آل سٹار گروپ“ کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین پر مشتمل ”آل سٹار گروپ“ نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ گروپ میں انعام الحق خان، حشمت ملک، حسن احمد، دلاور سید، الریحان جلیل، سلمان اختر اور منصور خان شامل تھے۔ گروپ نے وزیراعظم سے اکیڈمک انسٹیٹیوشن، تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کے شعبے میں معیاری اداروں کی ترقی، آئی ٹی کے شعبہ میں آئی ٹی کے ٹیکنیشنز وانجینئرز اور پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے گروپ کو بتایاکہ آئی ٹی کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے اس شعبہ میں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کے لئے حکومتی اداروں کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








