وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اور گورننس اصلاحات کے لئے پاکستان کی معاونت کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور یہ ان کا ذاتی مشن بھی ہے۔ ٹیکس بنیاد کو وسعت دینا، ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرانا …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اور گورننس اصلاحات کے لئے پاکستان کی معاونت کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور یہ ان کا ذاتی مشن بھی ہے۔ ٹیکس بنیاد کو وسعت دینا، ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرانا اور خدمات کی فراہمی کے لئے غیر روایتی حل تلاش کرنا اچھی حکمرانی کے مقصد کے حصول کے لئے ترجیحی شعبے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے نائب صدر شی ژی چن کی قیادت میں سینئر مشیر احسان خان اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی برائے پاکستان چیاﺅ ہونگ یانگ کے ہمراہ ان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے وزیراعظم کو معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور مسابقت کے حوالے سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی قلیل، درمیانی اور طویل مدتی معاونت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان، بینک کا اہم شراکت دار ہے۔ نائب صدر نے حکومت کی ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جن سے پاکستان کو اپنے ترقیاتی اور اقتصادی استحکام کے ایجنڈا کے حصول میں مدد ملے گی۔ نائب صدر نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون اور وسعتی و مغربی ایشیائی خطے میں ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں