وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سلمان آفتاب کی قیادت میں مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سلمان آفتاب کی قیادت میں مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے اراکین بیرسٹر سلمان آفریدی، رخسانہ بھٹی، ناصر ہمدانی اور رانا زوہیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے تحریک انصاف کے اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی میں اندرونی نظم و ضبط کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو خصوصی ہدایات دیں۔

مزید خبریں