وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو نے ملاقات کی جو کے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر طیب اردگان اور ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی نومنتخب حکومت کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو نے ملاقات کی جو کے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر طیب اردگان اور ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی نومنتخب حکومت کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی باہمی محبت واحترام کے رشتے میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کا مستقبل بھی مشترکہ ہے۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان اور ترکی کو دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں بھی مضبوط شراکت کی صلاحیت ہے۔