اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے زچہ و بچہ کی خوراک کے بارے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلق آگاہی میں اضافہ کیلئے ان کے …
وزیراعظم عمران خان سے زچہ و بچہ کی خوراک بارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے زچہ و بچہ کی خوراک کے بارے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی خصوصی مشیر اور اردن کی شہزادی سارہ زید نے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلق آگاہی میں اضافہ کیلئے ان کے عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں خوراک کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قوم سے اپنے خطاب میں خوراک کی کمی کے مسئلہ بشمول ملک میں بچوں کی نشوونما میں کمی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا جو کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے شہزادی کو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے احساس پروگرام اور غربت کے خاتمہ کے دیگر پروگراموں کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اردن کی شہزادی سارہ زید نے وزیراعظم کو اپنے دورہ کے دوران پاکستان میں اپنی مصروفیات سے آگاہ کیا اور زچہ و بچہ کی خوراک سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خوراک کی کمی سے متعلق وزیراعظم کی شاندار قیادت کی تعریف کی اور اسے متاثر کن اور انتہائی اہم قرار دیا۔








