وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے ییسس کی ملاقات

جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے ییسس نے منگل کو جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے …

جنیوا ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانم گیبرے ییسس نے منگل کو جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستانی عوام کو بین الاقوامی معیار کی صحت سہولتوں کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل کو احساس پروگرام سمیت حکومتی غربت کے خاتمہ کیلئے پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ڈی جی ٹیڈروس نے وزیر اعظم عمران کو ان کوششوں میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اگلے سال پاکستان کا دورہ کرینگے۔