اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان ”10 بلین ٹری سونامی پروگرام“ …
وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ملاقات، ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم عمران خان ”10 بلین ٹری سونامی پروگرام“ کے تحت 5 اگست کو اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کرینگے جبکہ 9 اگست کولاہور میں اربن فاریسٹری شجرکاری مہم کا افتتاح کرینگے۔









