وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کے حوالے سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے درخواست کی کہ ماہ اکتوبر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جہلم …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کے حوالے سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے درخواست کی کہ ماہ اکتوبر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جہلم میں قائم کیے جانے والے بائیو ٹیکنالوجی اور ہربل میڈیسن پارک منصوبے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔