وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کی ملاقات ،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ ملاقات میں وفاقی …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ ملاقات میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔