وزیراعظم عمران خان سے ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوزکی ملاقات گزشتہ دو سال میں سب سے بہترین صحافتی نشست تھی

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز نے ملاقات کی۔ میرے نزدیک پچھلے دو سال میں یہ سب سے بہترین صحافتی نشست تھی۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ڈائریکٹر نیوز صاحبا ن کی جانب سے مشکل …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز نے ملاقات کی۔ میرے نزدیک پچھلے دو سال میں یہ سب سے بہترین صحافتی نشست تھی۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ڈائریکٹر نیوز صاحبا ن کی جانب سے مشکل سوال سوال پوچھے گئے لیکن اعتماد اور شائستگی برقرار رکھی گئی، میرے خیال میں ہمارے اینکر دوستوں کو ان سے یہ سیکھنا چاہئے۔