اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی مالیات پر تفصیلی بریفنگ دی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائے جانے والے سالانہ گوشواروں کی منظوری لی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے …
وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی مالیات پر تفصیلی بریفنگ دی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائے جانے والے سالانہ گوشواروں کی منظوری لی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق ، پاکستان تحریک انصاف کے فنانشل ایڈوائزر سراج احمد اور جنرل منیجر محمد ارشد شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے منظوری کے بعد تحریک انصاف کی مالیاتی ٹیم سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گی ۔ انتخابی قوانین کی رو سے ہر سیاسی جماعت اپنی آمدن و اخراجات کی تفصیلات سالانہ بنیادوں پر الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو باقاعدگی سے نہایت مفصل تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرواتی ہے۔








