اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پہلے کی طرح احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں …
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پہلے کی طرح احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایوان بالا میں قائد ایوان سید شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا مظاہرہ وہ پہلے کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کابھرپور اعتماد ارکان کی جانب سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے۔









