وزیراعظم عمران خان سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کی لیانگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کی لیانگ نے ملاقات کی۔ وہ چین اور پاکستان کے باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان تمام موسموں پر محیط سٹریٹجک کو آپریٹو …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کی لیانگ نے ملاقات کی۔ وہ چین اور پاکستان کے باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے درمیان تمام موسموں پر محیط سٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ کو منفرد معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کا مرکز ہے۔ وزیراعظم نے 5 اگست کے بھارت کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کا لاک ڈاﺅن جاری ہے، یہاں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے اور بھارت کے اس اقدام سے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اپنے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی اور حالیہ انسانی بحران پر چین کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کو فوری طور پر اٹھایا جانا چاہیے اور انسانی حقوق کی عالمی غیر سرکاری تنظیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ انسانی سانحہ کا بغور جائزہ لے سکیں۔

مزید خبریں