وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری مراسلے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری مراسلے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے قواعد تمام وزارتوں کو بھیجے جائیں تاکہ ان قواعد کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ تمام کیڈر کے انتظامی سربراہان کو نئے قواعد کے رول 6 کے مطابق فہرستیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔