اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں،پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے ردعمل میں …
وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں، پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں،پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں تمام ایشوز کا احاطہ کیا گیا جن میں مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا، منی لانڈرنگ، کوویڈ 19 اور بھارت سمیت دنیا کےکئی ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک عالمی رہنما کی طرح خطاب کیا، پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے۔








