اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالہ سے خصوصی عدالت کے فیصلہ پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس …
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالہ سے خصوصی عدالت کے فیصلہ پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالہ سے خصوصی عدالت کے فیصلہ پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے، اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمہ کی مدعیت کرے گی۔








