وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی میں پودا لگایا

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی 10 ارب درخت لگانے کی ملک گیر شجرکاری مہم کے تناظر میں سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی میں پودا لگایا۔ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ کراچی کے موقع پر اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں پودا لگایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی، وفاقی وزیر میری …

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی 10 ارب درخت لگانے کی ملک گیر شجرکاری مہم کے تناظر میں سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی میں پودا لگایا۔ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ کراچی کے موقع پر اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں پودا لگایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی، وفاقی وزیر میری ٹائمز افیئرز سید حیدر علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے حال ہی میں ہری پور سے اپنی حکومت کی بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے اور عالمی حدت اور موسمی تغیر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔