اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو پانچ سالہ ملک گیر سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے ایکشن ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے مقامی کالج میں پودا لگایا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر طالبات سے گفتگو بھی کی اور انہیں اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے طالبات کو ماحول کی صفائی اور اس میں نوجوانوں کے …
وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے مقامی کالج میں پودا لگایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو پانچ سالہ ملک گیر سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے ایکشن ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے مقامی کالج میں پودا لگایا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر طالبات سے گفتگو بھی کی اور انہیں اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے طالبات کو ماحول کی صفائی اور اس میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اس موقع پر کچرا اٹھا کر اسے ڈسٹ بن میں ڈالنے اور ہاتھ دھو کر صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔








