وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنر ز کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنر صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی، اس حوالے سے ہدایات پر منظم طریقے سے عمل درآمد کے لئے سینئر سطح کے فوکل پرسن کو نامزد کیا جائے گا جو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ/وزیرِ اعظم آفس کے ساتھ رابطے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنر صاحبان کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی، اس حوالے سے ہدایات پر منظم طریقے سے عمل درآمد کے لئے سینئر سطح کے فوکل پرسن کو نامزد کیا جائے گا جو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ/وزیرِ اعظم آفس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اکتوبر 2018 سے ، پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) ملک بھر میں شکایات کے ازالے کے لئے سب سے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ آسان رسائی ، بروقت تدارک اور شکایت سے نمٹنے کے عمل میں شفافیت سے عوامی اعتبار اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ دو سالوں میں 30 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ( 125،000 ماہانہ) اس سسٹم پر عوام کا بے حد اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ لوگوں نے 27 لاکھ شکایات جو 94 فی صد کے تناسب سے حل ہوئیں درج کرائیں اور مجموعی طور پر 617،000 شکایات کی جوابی رائے تسلی بخش آئی۔ عوامی شکایات موصول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لئے ، ملک بھر میں تمام سرکاری اداروں کے افسران کے لئے 8913 پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ صوبائی محکموں کے علاوہ صوبوں میں کام کرنے والےوفاقی حکومتی اداروں کے افسران کے لئے بھی ڈیش بورڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کے ڈیش بورڈز کی تنظیمی لحاظ سے فہرست بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔ پی سی پی صارف کے رہنمائی مینوئل کے مطابق ، مختلف سطح پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً کارکردگی کے جائزے کے لئے ایک مقررہ طریقہ کار موجود ہے۔ تاہم ، صوبوں میں کام کرنے والی وفاقی حکومتی اداروں کی اجتماعی کارکردگی کے جائزے کے نظام کی ضرورت تھی ۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے ، پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ نے وفاقی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کی جانچ/جائزہ کی ذمہ داری متعلقہ گورنر ہاؤس کو سونپنے کی تجویز پیش کی۔ وزیر اعظم نے شکایات کے ازالے کے حوالے سے صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے مجوزہ نظام کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ گورنر صاحبان منظور شدہ ایس او پیز کے مطابق صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی حکومتی اداروں کے پی سی پی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔ ان ہدایات پر منظم طریقے سے عمل درآمد کے لئے سینئر سطح کے فوکل پرسن کو نامزد کیا جائے گا جوکہ پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ/وزیرِ اعظم آفس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ پی ایم ڈی یو کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ گورنرز کے دفاتر کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کریں اور نامزد کردہ فوکل پرسنز کو اس سے جلد سے جلد آگاہی فراہم کریں۔\

مزید خبریں