وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں مرحوم جاوید گردیزی کی تصویر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جاوید گردیزی کی موت سے مجھے بے حد دکھ پہنچا ،ہم نے 24 سال پہلے مل کر پارٹی تشکیل دی ،وہ ایک فراخ دل میزبان تھے ،میں جنوبی پنجاب …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں مرحوم جاوید گردیزی کی تصویر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جاوید گردیزی کی موت سے مجھے بے حد دکھ پہنچا ،ہم نے 24 سال پہلے مل کر پارٹی تشکیل دی ،وہ ایک فراخ دل میزبان تھے ،میں جنوبی پنجاب کے دوروں کے دوران ملتان میں ان کے ہاں قیام کرتا تھا۔میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔جاوید گردیزی بدھ کو کووڈ انیس میں مبتلا ہونے کے بعد شدید علالت سے انتقال کر گئے تھے ۔