وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس ایپ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس ایپ کا افتتاح کیا، اس ایپ کے ذریعے ملک کے مختلف 19 شہروں کی صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادوں پر درجہ بندی مرتب کی جائے گی۔کلین اینڈ گرین …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس ایپ کا افتتاح کیا، اس ایپ کے ذریعے ملک کے مختلف 19 شہروں کی صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادوں پر درجہ بندی مرتب کی جائے گی۔کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس شہروں میں پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، بنوں، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، ڈی آئی خان، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ تقریب کے دوران کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے لئے ان شہروں کے متعلقہ نمائندوں نے حلف اٹھایا۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم بھی موجود تھے۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سمیت اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔