وزیراعظم عمران خان نے یتیم اور لاوارث بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے میرپور میں تعلیمی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

میرپور ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یتیم اور لاوارث بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے جمعرات کو میرپور میں تعلیمی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ تعلیمی کمپلیکس کشمیر آرپن ریلیف ٹرسٹ نے تعمیر کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی بر ائے کشمیر سید فخر …

میرپور ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یتیم اور لاوارث بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے جمعرات کو میرپور میں تعلیمی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ تعلیمی کمپلیکس کشمیر آرپن ریلیف ٹرسٹ نے تعمیر کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی بر ائے کشمیر سید فخر امام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے وزیراعظم کو منصوبے اور یتیموں و لاوارث بچوں کیلئے سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں وزیراعظم نے ایجوکیشن کمپلیکس، کلاس رومز اور بچوں کیلئے ہاسٹل کا دورہ کیا۔

مزید خبریں