وزیراعظم عمران خان کاحالیہ دورہ چین کامیاب رہا،چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کی پریس بریفنگ

بیجنگ /اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)چین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کوکامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک نے اس دورے کے دوران کئے جانیوالے معاہدوں پرعمل درآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہی۔ ترجمان نے کہاکہ ہم …

بیجنگ /اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)چین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کوکامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک نے اس دورے کے دوران کئے جانیوالے معاہدوں پرعمل درآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہی۔ ترجمان نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین بہت کامیاب رہا اورہم اس دورے کے نتائج سے بہت مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے طے پانیوالے سمجھوتوں پرعمل درآمد اورپاک چین سدابہارتزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ظاہرکیاہے۔ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کے اختتام پرجاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں پورے دورے کے حاصلات کا احاطہ کیا گیاہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے حاصلات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے درمیان دوستی گہری ہوگئی ہے کیونکہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چین کایہ پہلا دورہ تھا، صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اوردیگر چینی رہنماﺅں کی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ دوستانہ ملاقاتوں کا تبادلہ ہوا اوران کے مابین بہترتعلقات کاراستوار ہوئے ، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات مزیدمضبوط ہوئے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت اوراندرونی وبین الاقوامی تبدیلیوں کی کی آزمائش پرپورا اترے ہیں، دونوں ممالک نے سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط و مستحکم کرنے اورمشترکہ مقدرکیلئے گہرے مراسم استوارکرنے پراتفاق کیا۔