وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، داخلی و خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر جامع بریفنگ دی گئی ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔